اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظیم کے حالیہ دو دنوں میں 400 دہشت گرد مارے گئے ہیں جس کے بعد داعش دہشت گرد تنظیم نے آج یوم سیاہ منایا ہے۔ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے حکام نے کل اعلان کیا تھا کہ عراقی سکیورٹی دستوں نے کل یثرب شہر میں 123 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا اور اس کارروائی میں داعش کے ناپاک وجود سے بہت بڑا علاقہ پاک کردیا۔ادھرکرکوک میں فضائی حملے میں بھی 50 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 48 گھنٹوں میں عراقی فورسز نے داعش دہشت گردوں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں داعش کے 400 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جسے داعش دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی زبردست شکست قراردیا جارہا ہے۔
.......
/169